وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہاولنگر کا دورہ متوقع، سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی جاری۔ ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کی توقع

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہاولنگر کا دورہ متوقع، سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی جاری۔ ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کی توقع


بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہاولنگر کا دورہ متوقع، سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی جاری۔ ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کی توقع۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ تقریباً ایک ہفتے سے وزیر پنجاب کے بہاولنگر کے متوقع دورے کی افواہیں گردش میں ہیں۔ سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کا کام زور شور سے جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی عہدیداروں کی انتظامیہ سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار بہاولنگر میں میگا ترقیاتی پراجیکٹ کا اعلان بھی کریں گے