بہاولنگر میں جشن میلادالنبی کے موقع پر 92 پاونڈ وزنی کیک کاٹ کر نبی کریم سے محبت کا اظہار
بہاولنگر( سیف الرحمن سے) جشن میلادالنبی کے موقع پر 92 پاونڈ وزنی کیک کاٹ کر نبی کریم سے محبت کا اظہار۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار تھے
تفصیلات کے مطابق بزم صابری کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی کے موقع پر محبت کا منفرد اظہار کرتے ہوئے 92 پاونڈ وزنی کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار تھے۔ تقریب میں عاشقان مصطفی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں شرکاء نے نبی کریم کی شان میں گل ہائے عقیدت پیش کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی نے ہمارے پیارے نبی کو دنیا میں رحمت اللعالین بناکر بھیجا نبی کریم کے بتائے اصولوں پر زندگی گزارنا ہی حقیقی محبت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نبی پاک حضرت محمد دنیا میں تشریف لائے تو اندھیرے چھٹ گئے۔ محبت کے اظہار کے اس منفرد انداز پر شہریوں کی جانب سے بزم صابری کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔