ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا عید میلاد النبی کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او  کا عید میلاد النبی کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں میں کھانا اور مٹھائی تقسیم کی

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او  کا عید میلاد النبی کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں میں کھانا اور مٹھائی تقسیم کی۔ تفصیلات کے مطابق جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کا دورہ کیا۔ انہوں مریضوں کی عیادت کے ساتھ مریضوں میں کھانا اور مٹھائی تقسیم کی۔