ہارون آباد میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس جامع مسجد سے نکالا گیا
ہارون آباد(زاہد حسین انجم سے ) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس جامع مسجد سے نکالا گیا۔
جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس میں لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس اپنے روایتی اور قدیمی راستوں پر رواں دواں ھو کر اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتے ہوئے میونسپل کمیٹی ہارون آباد پہنچنے پر اختتام پذیر ہواجلوس میں علماء کرام،عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی تعداد۔چئیرمین بلدیہ حاجی یاسین وائیٹل گروپ والے۔رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر عارف۔ولید ناصر چوہدری۔عرفان اللہ۔سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت،جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،ڈی ایس پی سرکل جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم جلوس میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمن،ڈی ایس پی،ایس ایچ او ابصار گجر۔ایس ایچ او محمد رمضان اسپیشل برانچ۔سکیورٹی برانچ سول ڈیفنس۔عظمت مدنی۔زاھد حسین انجم دیگر قانون نافذ کردہ اداروں کے سربراہان۔جناح پریس کلب سمیت دیگر میڈیا نمائندگان۔مرکزی انجمن تاجران۔ شریک ہیں۔جلوس میں فوکل پرسن لیاقت سکھیرا اپنی ریسکیوٹیم کے ہمراہ ۔فائربرگیڈ عملہ۔محکمہ صحت کا عملہ۔بلدیہ ملازمین۔واپڈا ملازمین۔کیبل عملہ سمیت بڑی تعداد میں سول سوسائیٹی کے لوگ بھی شریک تھے