ہم نصابی سرگرمیاں نصاب کی جان ہیں۔ پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن سکول ہارون آباد

ہم نصابی سرگرمیاں نصاب کی جان ہیں۔ پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن سکول ہارون آباد

ہارون آباد( زاہد حسین انجم) ہم نصابی سرگرمیاں نصاب کی جان ہیں ، ہم نصابی سرگرمیوں کے بغیر نصاب کا تصور ممکن نہیں ، ہم طلباء کو سکول میں صحت مند ماحول دیتے ہیں ، پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو بھی آباد کرنے کی ضرورت ہے ، کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر کے ہم معاشرتی برائیوں سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں۔تاریخ کے اوراق میں وہی قومیں طاقتور اور کامیاب شمار  ہوتی ہیں جنہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کو بھی لازمی جزو بنایا۔ان خیالات کا اظہار فوجی فاؤنڈیشن ماڈل سکول ہارون آباد کی پرنسپل میڈیم حناء اقبال  نے سپورٹس ویک کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 سپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب میں استاتذہ سمیت  بچوں کی بھی  کثیر تعداد نے شرکت کی۔جبکہ تقریب کی مہمان خصوصی سکول ہذا کی پرنسپل میڈیم حناء اقبال تھی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان کو پریس بریفینگ دیتے ہوئے وائس پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن ماڈل سکول نجم الدین کا کہنا تھا کہ  سپورٹس ویک میں سکول ہذا کے طلباء کو مختلف ہاوسیز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔قومی ہیروز کے نام پر ہاوسیز بنائے گئے ہیں۔جن کے مابین قومی و ملی نغمے ، پی ٹی ڈسلپے ،ٹیبلو ، رسہ کشی ، دوڑیں ، ایروبکس ، ریس، جمناسٹک،کرکٹ ،فٹ بال  ودیگر کھیلوں کے مقابلہ جات ہو نگئے