ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پولیو اور خسرہ- روبیلا کی ویکسین مہم 15نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر شوکت علی
بہاولنگر ( ویب ڈیسک) ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پولیو اور خسرہ- روبیلا کی ویکسین مہم
15 نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر شوکت علی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سرویلنس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شوکت علی نے جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ضلعی کوآرڈینیٹر عمران وٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی پولیو اور خسرہ- روبیلا جیسی موذی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین مہم 15 نومبر 2021 سے شروع ہونے جا رہی ہے جو کہ 27 نومبر 2021 تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسن کے دو قطرے اور
9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ-روبیلا ویکسین لگوا کر انہیں ان بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں عارضی ویکسین مرکز ، اسکول، سرکاری صحت مرکز میں موجود رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سماجی آگاہی مہم کی وجہ سے منتخب یونین کونسلز میں ای پی آئی کے رزلٹ بہتر ہوئے ہیں۔ جن چار یونین کونسلز میں جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے کام کیا ہے ان میں دوسری یونین کونسلز کی نسبت نتائج بہت اچھے ہیں۔ بہاولنگر میں کچھ یونین کونسلز ابھی بھی ایسی موجود ہیں جہاں پر جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو کام کرنا چاہیے تاکہ ہر بچے کو ویکسین لگ سکے۔ اس موقع پر جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ضلعی کوآرڈینیٹر عمران وٹو نے ڈاکٹر شوکت علی کو جہانداد سوسائٹی فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے جاری پراجیکٹ کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔