صدر ڈسٹرکٹ بار کی قیادت میں وفد کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات

صدر ڈسٹرکٹ بار کی قیادت میں وفد کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات
لاہور ( راجہ کوکب افتخار سے) بہاولنگر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیت سینئر وکلاء کی قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات ، ق لیگ میں شمولیت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولنگر صدر چوہدری محمود نجف ایڈووکیٹ،  صدر ہارون آباد بار چوہدری غلام نبی سپرا، محترمہ فضلیت مرزا ایڈووکیٹ ، سعید سجاد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ہارون آباد بار اور مزمل احمد وینس ایڈووکیٹ نے قائم مقام گورنر پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔