چاند کا سفر اور حضرت انسان
ہم نے چھوٹے ہوتے سنا تھا کہ روشن چاند کے اندر ایک اماں جی چرخہ چلاتی ہے لیکن سائنس دان وہاں سے چکر لگا آۓ اور انہیں کوئی اماں جی وہاں چرخہ چلاتی نہیں ملی۔ یہ 1969 کا سال تھا امریکی خلائی جہاز اپالو 11 نے امریکی اسپیس سینٹر کینڈی اسپیس سینٹر سے 16 جولائی 1969 میں سفر کا آغاز کیا اور ٹھیک چار دن بعد اس جہاز کے ساتھ جڑا کیپسول ٹائپ ایگل چاند کی سطح پر اتر گیا۔
نیل آرمسٹرانگ دنیا کا وہ پہلا انسان تھا جس نے اپنا پہلا قدم چاند پر رکھا اور دنیا کی تاریخ میں اسکا نام محفوظ ہو گیا۔ نیل آرمسٹرانگ نے اپنے چھوٹے سے قدم کو انسانیت کے لیے چھلانگ قرار دیا۔ نیل آرمسٹرانگ وہاں کچھ دیر ٹھہرا تصاویر بنائیں اور واپسی کا سفر شروع کیا اور یوں 16 جولائی 1969 سے شروع ہونے والا کامیاب سفر 24 جولائی 1969 کو واپس زمین پر آنے سے اختتام پذیر ہوا۔