صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ معاشرے کو مثبت صحافت کی اشد ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو۔

 صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ معاشرے کو مثبت صحافت کی اشد ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے)  صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ انکو حل کیا جا سکے۔ معاشرے کو مثبت صحافت کی اشد ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی صحافیوں سےملاقات میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے وفد سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر راؤ دلشاد احمد نوید کر رہے تھے۔ راؤ دلشاد احمد نوید نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کی صحافتی خدمات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور موجودہ زمانے میں امن وامان کے قیام سمیت مسائل کی نشاندہی مثبت صحافت کی مرہون منت ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر راؤ دلشاد احمد نوید نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے۔