گورنمنٹ سکولز کے مابین تحصیل سطح کے کھیلوں کے مقابلے، کالونی H/S نے عزیز ملت H/S کو شکست دے دی. محکمہ سپورٹس کے نمائندوں کی شرکت, ہرممکن تعاون اور سرپرستی کا یقین دلایا.

 گورنمنٹ سکولز کے مابین تحصیل سطح کے کھیلوں کے مقابلے، کالونی H/S نے عزیز ملت H/S کو شکست دے دی. محکمہ سپورٹس کے نمائندوں کی شرکت, ہرممکن تعاون اور سرپرستی کا یقین دلایا.


بہاولنگر(سیف الرحمن سے ) گورنمنٹ سکولز کے مابین تحصیل سطح کے مقابلہ جات ، گورنمنٹ کالونی ہائی سکول نے گورنمنٹ عزیز ملت ہائی سکول بہاولنگر کو شکست دے دی ، محکمہ سپورٹس کے نمائندوں کی شرکت ہرممکن تعاون اور سرپرستی کا یقین دلایا تفصیلات کے مطابق تحصیل سطح کے بیڈمنٹن میچز میں گورنمنٹ کالونی ہائی سکول بوائز بہاولنگر نے سخت مقابلے کے بعد گورنمنٹ عزیز ملت ہائی سکول بہاولنگر کو شکست دے دی اس موقع پر ہیڈ ماسٹر راناجلیل احمد ، محمکہ سپورٹس کی طرف سے سکولز میچز برائے بیڈمنٹن کے فوکل پرسن نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد ودیگر موجود تھے مہمانان گرامی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کا سپورٹس میں کردار بہت اہم ہے بے راہ روی سے بچاؤ اور صحت مند زندگی کے لئے کھیل کے میدان آباد رکھنا ہونگے تحصیل سطح کے مقابلہ جات میں تمام سکولز کے نوجوان کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا نے محکمہ سپورٹس کی جانب سے بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے سکولز کے بچوں کو فری کوچنگ اور دیگر تعاون کا بھی یقین دلایا گورنمنٹ کالونی ہائی سکول بوائز بہاولنگر کی ٹیم کو میچ میں فتح پر مبارکباد بھی دی اور پی ٹی محمد افضال وٹو کی کارکردگی کو بھی سراہا