ٹیوٹا بہاولنگر میں کرپشن مافیا بےلگام، اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین ٹیوٹا نوٹس لیں۔ عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر

 ٹیوٹا بہاولنگر میں کرپشن مافیا بےلگام، اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین ٹیوٹا نوٹس لیں۔ عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر


بہاولنگر ( سیف الرحمن) ٹیوٹا بہاولنگر میں کرپشن مافیا بےلگام، اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین ٹیوٹا نوٹس لیں۔ عمران وٹو تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر عمران وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر میں ٹیوٹا اداروں کو مخصوص کرپشن مافیا تباہی کے دہانے پر پہنچا چکا ہے۔ جبکہ چیئرمین ٹیوٹا کرپشن مافیا کی کرپشن روکنے کی بجائے لاتعلق بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا بہاولنگر کے اسسٹنٹ منیجر فنانس شاہد محمود تصدیق شدہ کرپٹ افسر ہیں جنہوں نے اپنی بیوی اور بھابی کو بغیر کسی اشتہار و مروجہ قواعد و ضوابط کے ٹیوٹا کے ادارے میں بھرتی کروایا۔ چھٹی والے دن کا ٹی اے ڈے اے وصول کیا، ٹیوٹا کے ادارے سے جعلی کمپیوٹر ڈپلومہ حاصل کیا جسے میڈیا کی نشاندہی پر کینسل کر دیا گیا اور ٹیوٹا افسران نے اپنے اس کماؤ پوت کو معمولی سزا دیکر دوبارہ لوٹ مار کرلائسنس دے دیا۔ اسی طرح زاہد غفار نامی انسٹرکٹر کو دو سال تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے انعام کے طور پر ڈسٹرکٹ پلیسمنٹ آفیسر مقرر کر دیا گیا اور اس کو اسکے آفس سے دور چشتیاں کالج میں ایوننگ کلاسز کا انسٹرکٹر بھی لگا دیا گیا جبکہ وہ پڑھائی سے باغی ہونے کی وجہ سے اپنے کالج سے عارضی پابندی کے ذریعے نکل چکا تھا۔ صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر عمران وٹو نے مزید کہا کہ ٹیوٹا بہاولنگر میں طویل عرصے سے تعینات کرپشن مافیا نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ چیئرمین ٹیوٹا فوری طور پر ان کی کرپشن کا نوٹس لیں اور انکو فی الفور بہاولنگر سے کسی دوسرے ضلع میں تبادلہ کر کے شفاف انکوائری کا حکم جاری کریں۔