دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں تاکہ پولیس اور عوام میں فاصلے کم سے کم ہوں. ڈی پی او بہاولنگر

انچارج پوسٹ ہائے اور پیٹرولنگ گشت افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں تاکہ پولیس اور عوام میں فاصلے کم سے کم ہوں ڈی پی او بہاولنگر۔


بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ رینج بہاولپور چوہدری محمد شریف کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک بہاولنگر،ڈی ایس پی پیٹرولنگ اور ضلع بھر کے پیٹرولنگ پوسٹ انچارجزسے ڈی پی او آفس میں میٹنگ، اہم ہدایات جاری۔
 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد ظفر بزدار نے ایس پی پیٹرولنگ رینج بہاولپور چوہدری محمد شریف،ڈی ایس پی ٹریفک بہاولنگر،ڈی ایس پی پیٹرولنگ بہاولنگر اور پیٹرولنگ پوسٹ انچارجز بہاولنگر کے ساتھ ڈی پی اوآفس کے کانفرنس روم میں میٹنگ کی۔ڈی پی او نے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انچارج پوسٹ ہائے اور پیٹرولنگ گشت افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔دوران گشت مشکوک افراد پر نظر رکھیں، پکار 15کال پر فوری رسپانس کو یقینی بنائیں۔دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں تاکہ پولیس اور عوام میں فاصلے کم سے کم ہوں۔اہم شاہرائیں سنسان سڑکیں جہاں واردات ہونے کا اندیشہ ہو پر اپنی گشت کو یقینی بنائیں۔ علاقہ کو کرائم فری بنانے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ایک ٹیم کی طرح کام کریں۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ملکر شاہراؤں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔آئے روز ہونے والے حادثات کو کم سے کم کرنے کے لیے روڈسیفٹی پروگرام کو عوام میں اجاگر کریں۔ حادثات کا سبب بننے والی ٹرانسپوٹ کے لیے جو ضابطہ طے ہے اس پر ڈرائیور حضرات کو پابند کروائیں تاکہ حادثا ت سے بچا جاسکے۔