چیئرمین ٹیوٹا پنجاب ہوش کے ناخن لیں۔ضلع بہاولنگر میں ٹیوٹا کرپشن مافیا کا گٹھ جوڑ ختم کروائیں۔شیخ فضل الٰہی

 چیئرمین ٹیوٹا پنجاب ہوش کے ناخن لیں۔ضلع بہاولنگر میں ٹیوٹا کرپشن مافیا کا گٹھ جوڑ ختم کروائیں۔جنرل سیکرٹری PMLQ ضلع بہاولنگر شیخ فضل الٰہی


بہاولنگر(بیورو رپورٹ) چیئرمین ٹیوٹا پنجاب ہوش کے ناخن لیں۔ضلع بہاولنگر میں ٹیوٹا کرپشن مافیا کا گٹھ جوڑ ختم کروائیں۔ مسلم لیگ ق نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف مشن میں عمران خان کا  ساتھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق ضلع بہاولنگر شیخ فضل الٰہی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے عمران خان کے کرپشن کے خاتمے کے عزم کو دیکھتے ہوئے حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھااور اب بھی پاکستان مسلم لیگ ق  کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف مشن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ساتھ دیا ہے اور دیتی رہے گی اور وطن عزیز پاکستان میں ہونے والی کرپشن کی نشاندھی بھی کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ چیئرمین ٹیوٹا ہوش کے ناخن لیں اور ٹیوٹا بہاولنگر میں میں ٹیوٹا رولز کے خلاف عرصہ دراز سے تعینات کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو فی الفور معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کریں جبکہ ان کرپٹ آفیسران کی کرپشن کے خلاف دی جانے والی درخواستوں پر بھی فوری تحقیقات کی ضرورت ہےانہوں نے مزید کہا کہ میڈیا مسلسل ٹیوٹا بہاولنگر میں ہونے والی کرپشن بےنقاب کر رہا ہے۔ چیئرمین ٹیوٹا پنجاب بہاولنگر میں ہونے والی کرپشن فوری طور پر بند کروائیں تاکہ ضلع بہاولنگر میں ٹیوٹا اتھارٹی پنجاب کے تحت چلنے والے اداروں کو تباہی سے بچا کر بہتری کی طرف گامزن کیا جا سکے