حکومت پنجاب پہلی وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ منعقد کروا رہی ہے۔
لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب پہلی وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ منعقد کروا رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب پہلی وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ 5-A- سائیڈ کا انعقاد 15 سے 20 اکتوبر تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کر رہی ہے۔ صوبوں اور محکموں سمیت 14 ٹیموں کے 140 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔