گرتا ہوا معیار تعلیم، تمام سٹوڈنٹس فیل

 گرتا ہوا معیار تعلیم، پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کمیونی کیشن اسٹڈیز  میں  پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند تمام طلبا انٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئے

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف کمیونی کیشن اسٹڈیز  میں  پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند تمام طلبا انٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں 132 امیدواروں نے شرکت کی۔ 132 امیدواروں میں سے کوئی بھی ایک بھی امیدوار 70 فیصد نمبر حاصل نہ کرسکا، دلچسپ بات یہ ہے کہ یونیورسٹی کے درجنوں فیکلٹی ممبران بھی ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔
فیل ہونے والے طلبہ نے الزام لگایا کہ ڈیپارٹمنٹ نے انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کا نام لے کر خود لیا اور آؤٹ آف سلیبس سوالات دیئے گئے۔ شعبہ کے ڈین پروفیسر خالد محمود کا کہنا تھا کہ س این ٹی ایس سے ٹرم اینڈ کنڈیشن پر اختلاف پیدا ہوگیا تھا، طلبہ کو فیل ہونے کے بعد یاد آیا کہ ٹیسٹ آؤٹ آف سلیبس ہے؟۔