ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا. صدارت ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو نے کی۔

 ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا. صدارت ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو نے کی۔


بہاولنگر (طاہرکریم خان سے)

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو ٹکٹ ہولڈر چوہدری عبد اللہ وینس، سید ندیم زمان شاہ، ملک مظفر ۔ میاں طارق عثمان گدوکا، ، ڈپٹی کمشنر (ر)محمد وسیم ، ڈی پی او محمد ظفر بزدار ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران علی، ایکسین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد ظفر، تعمیراتی اور محکموں کے افسران موجود تھے۔۔ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں عبد الغفار کالوکا وٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ترتیب دیتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی جائے اور ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں، پرائس کنٹرول کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء کے تحت 133ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 24009ملین روپے سے زائد ہے۔جبکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 80نئی ترقیاتی سکیموں پر جلد کام شروع کیا جارہا ہے جن کا تخمینہ لاگت 7994ملین روپے سے زائد ہے۔اسی طرح 49  ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 15939ملین روپے سے زائد ہے۔۔ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی  نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں اور تمام ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ میعاد میں  مکمل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں سستی اور غفلت نہ برتی جائے.بعد ازاں  ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے ضلع میں امن و امان کی صورت حال بارے بریفنگ دی.