پی ٹی آئی کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کی ضلعی صدر ملک مظفر خان سے ملاقات

 پی ٹی آئی کے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کی ضلعی صدر ملک مظفر خان سے ملاقات


بہاولنگر( سیف الرحمن سے ) وائس چیئرمین ضلع کونسل میاں احتشام لالیکا اور انفارمیشن سیکریٹری جنوبی پنجاب سہیل خان اور جنرل سیکریٹری سٹی بہاولنگر جعفر حسین بھٹی کی ضلع بہاولنگر کے ورکرز کنونشن کے حوالے سے چشتیاں میں ضلعی صدر ملک مظفر خان سے ملاقات۔ چشتیاں میں منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن میں ضلع بھر سے 1200 سے زائد پی ٹی آئی عہدیداران و ورکرز کی شرکت کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں اور کامیاب ورکرز کنونشن ثابت کریگا کہ ضلع بہاولنگر اب کپتان کا ہے مشترکہ اعلامیہ۔ تفصیلات کے مطابق 23 اکتوبر بروز ہفتہ چشتیاں قاضی والا روڈ پر نجی ہال میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے جس کا لائحہ عمل اور شرکت کے انتظامات طے کرنے کے لئے ضلعی نائب ناظم و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی ایم پی اے میاں احتشام خاں لالیکا اور انفارمیشن سیکریٹری جنوبی پنجاب پی ٹی آئی سہیل خان نے جنرل سیکریٹری سٹی بہاولنگر جعفر حسین بھٹی سمیت مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ضلعی صدر ملک مظفر خان سے چشتیاں میں ملاقات کی اور پروگرام کے حوالے سے گفتگو کی ۔ کونسلر میاں روف بھٹی سمیت مختلف اہم شخصیات ملاقات میں شامل تھیں۔سہیل خان نے ٹرانسپورٹ انتظامات کے بارے میں تفصلات معلوم کیں۔ پی ٹی آئی ورکرز کی اس حوالے سے جوش و خروش پر بھی بات ہوئی ۔ چشتیاں میں انتظامات کی نگرانی اور آنے والے وفود سے رابطہ کی ذمہ داری تحصیل جنرل سیکریٹری چشتیاں ذیشان چاولہ کے سپرد کی گئی ہے