ڈی پی او بہاولنگر کا تھانہ منچن آباد کی حدود میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس۔ترجمان پولیس
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈی پی او بہاولنگر کا تھانہ منچن آباد کی حدود میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس۔ترجمان پولیس تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے تھانہ منچن آباد کی حدود میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ ضلع پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
شمیم بی بی کی مدعیت میں تھانہ منچن آباد پولیس نے مقدمہ کا اندراج کر کے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد اکرم کے بقیہ ساتھیوں کوگرفتارکرنے کے لیے پولیس ٹیم تشکیل۔
ملزمان کوقرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔