کھلی کچہری کا مقصدشہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔ڈی پی اوبہاولنگر

ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے جامع مسجد چک ہوتیانہ جب کہ ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انور نے بلدیہ ہال منچن آباد میں کھلی کچہری کی، کھلی کچہری کا مقصدشہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔ڈی پی اوبہاولنگر
بہاولنگر(سیف الرحمن سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد ظفر بزدار نے جامع مسجد چک ہوتیانہ جب کہ ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انور بلدیہ ہال منچن آباد میں کھلی کچہری کی،کھلی کچہری کا مقصدشہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔ڈی پی اوبہاولنگر
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر  نے جامع مسجد چک ہوتیانہ جب کہ ایس پی انوسٹی گیشن فاروق انور بلدیہ لان منچن آباد میں کھلی کچہری کی۔ اسی طرح ڈی پی او بہاولنگر نے ضلع بھر کے ڈی ایس پی /ایس ڈی پی اوز کو اپنے اپنے علاقہ میں کھلی کچہری کے انعقاد کا حکم دیا جس کے تحت تما م ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں کھلی کچہر ی کے دوران عوام کے مسائل سنے  ۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ جات و سرکل ہائے میں جا کر کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہارڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کچہری میں متعلقہ ایس ایچ او ز اور میڈیا  نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈی پی اونے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کیں۔