ڈھاباں کے قریب ہارون آباد روڈ پر دو ٹریکٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ دونوں ڈرائیور محفوظ رہے

 ڈھاباں کے قریب ہارون آباد روڈ پر دو ٹریکٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ دونوں ڈرائیور محفوظ رہے


بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈھاباں کے قریب ہارون آباد روڈ پر دو ٹریکٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ دونوں ڈرائیور محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد روڈ پر اڈہ ڈھاباں کے قریب روئی سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی کی مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر کے ساتھ تصادم ہوا ہے۔ ٹرالی سڑک سے نیچے اتر گئی جبکہ مخالف سمت سے آنے والا ٹریکٹر درمیان میں سے ٹوٹ گیا ہے۔