منڈی صادق گنج کے نزدیک سان پیر دربار سے آگے نشئی کی لاش برآمد

منڈی صادق گنج کے نزدیک سان پیر دربار سے آگے نشئی کی لاش برآمد

منچن آباد ( ویب ڈیسک) منڈی صادق گنج کے نزدیک سان پیر دربار سے آگے نشئی کی لاش برآمد۔
آج دن تین بجے کے قریب منڈی صادق گنج کے نواحی علاقہ دربار سان پیر کے قریب دھان کے کھیتوں میں ایک لاش پوائنٹ آؤٹ ھوئی۔موقع پر مقامی افراد ،راہ گیروں،صحافیوں اور منڈی صادق گنج کے شہریوں کی کثیر تعداد موجود رہی۔متعلقہ تھانہ منڈی صادق گنج کے چند پولیس اہلکار بھی موجود تھے ہر شخص انسانی ھمدردی کی وجہ سے پریشانی کے عالم میں مختلف قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور تھا اور اس مسئلے پر تشویش کا اظہار کررھےتھے کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کی پولیس لاش کے بارے میں کاروائی کرنے سے گریزاں کیوں ھے اس موقع پر اتحاد پریس کلب منچن آباد اور انصاف پریس کلب منڈی صادق گنج کے صحافی بھی موجود تھے۔پولیس ذرائع سے معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ھوا کہ جب تک کرائم سین یونٹ کی ٹیم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت موقع سے شواہد اکٹھے نہیں کر لیتے اس وقت تک متعلقہ پولیس کاروائی نہیں کر سکتی۔ کئی گھنٹوں کےطویل انتظار کے بعد تقریباً 6:44 پر ساہیوال سے کرائم سین یونٹ کی سرکاری گاڑی اور اہلکار پہنچے اور لاش کھیتوں سے برآمد کی گئی۔لاش کے دائیں بازو پر انجیکشن سرنج پیوست تھی۔لاش کی شناخت محمد ارشاد عرف شادا قوم سین جٹ سکنہ مدھانی والا کے نام سے ھوئی۔محمد ارشاد جس کی عمر تقریباً 20 سال ھے اور مستقل نشے کا عادی تھا مزید پولیس تفتیش برائے کاروائی مصروف عمل ھے۔