پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال ہونے پر بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد کا سلسلہ جاری
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) عدالتی حکم پر پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال ہونے پر بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے عدالت کے حکم پر پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے بحال کر دئیے۔ بلدیاتی اداروں کی بحالی پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے بحال ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یونین کونسل سوائی والہ کے کونسلر اظہر وٹو نے چیئرمین یونین کونسل پیر محمد جہانگیر بودلہ اور وائس چیئرمین جاوید اقبال کھنڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحالی کے بعد جو مختصر وقت ملا ہے اس میں دونوں حضرات عوام کی مثالی خدمت کریں گے۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم پی پی 239 اظہر وٹو نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ہیڈ رانا عاطف رؤف کو بطور چیئرمین بلدیہ بہاولنگر بحال ہونے پر مبارکباد دی۔