بہاولنگر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت۔ شہر کے وسط میں بھینسوں کا باڑہ ڈینگی پھیلانے لگا

بہاولنگر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت۔ شہر کے وسط میں بھینسوں کا باڑہ ڈینگی پھیلانے لگا

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈینگی کے وار جاری، بہاولنگر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت۔ شہر کے وسط میں بھینسوں کا باڑہ ڈینگی پھیلانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر شہر کے وسط میں کالج روڈ پر کالج مسجد کے بالمقابل واقع مقصود سندھی نامی شخص کا بھینسوں کا باڑہ ڈینگی پھیلانے میں مصروف ہے۔ شکایات کے باوجود شہر کی انتظامیہ مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ شہریوں کی جانب سے سٹیزن پورٹل پر کی گئی شکایت بھی ردی کی ٹوکری کی نظر۔ بلدیہ بہاولنگر کی انتظامیہ شہر میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے میں پہلے ہی بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ڈینگی کے بڑھتے وار انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ عوامی ، سماجی و سیاسی حلقوں نے ڈینگی پھیلانے والے بھینسوں کے باڑے کو فوری طور پر شہری آبادی سے باہر منتقل کرنے اور باڑے کے اردگرد ڈینگی کے تدارک کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔