پیر 11 اکتوبر سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ کرونا کی وجہ سے 50 فیصد حاضری کی پابندی ختم۔ وزیر تعلیم کی ٹویٹ
لاہور ( سوشل میڈیا واچ) پیر 11 اکتوبر سے پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے سابقہ معمول کے مطابق کھلیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب۔ معمول کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر طلبہ و اساتذہ کو مبارکباد۔ کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹ کے ذریعے پنجاب میں معمول کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کی ٹویٹ کے مطابق اب بچے ایک دن کے وقفے کی بجائے روزانہ تعلیمی اداروں میں جائیں گے۔ انہوں نے معمول کی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر طلبہ و اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر تعلیم نے کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور دیا ہے۔