بہاولنگر پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن جاری کر دی گئی

بہاولنگر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن جاری۔

بریکنگ نیوز: پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کا معرکہ سر۔ عبوری آن لائن رجسٹریشن جاری۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے فیصلے سے پرائیویٹ سکولز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر عمران وٹو کی طرف سے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق اڑھائی سال سے رکی ہوئی پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے کیس منظور۔ عبوری رجسٹریشن کا اجراء کر دیا ہے۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر عمران وٹو نے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور انکا شکریہ ادا کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر عمران وٹو نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ٹیم لیڈر شہزاد سکھیرا کو خصوصی شاباش دی۔