پرائیویٹ سکولز ہمارے معاون ہیں۔ مسائل کے حل کے لیے میرا تعاون ساتھ ہے۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر

پرائیویٹ سکولز ہمارے معاون ہیں۔ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر 



بہاولنگر ( ایجوکیشن مانیٹرنگ ڈیسک) پرائیویٹ سکولز ہمارے معاون ہیں۔ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ مسائل کے حل کے میرا تعاون ساتھ ہے۔  سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ضلع بہاولنگر کے وفد نے صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر عمران وٹو اور چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کی قیادت میں سی ای او ایجوکیشن میڈم شاہدہ حفیظ سے ملاقات کی اور اڑھائی سال سے زائد عرصہ سے رکی ہوئی پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے عبوری سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ مسائل کے حل کے لیے ہر وقت دستیاب ہوں۔ انہوں نے مزید کہا گیا پرائیویٹ سکولز ہمارے معاون ہیں اور تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔