روپے کی قدر میں 21 پیسے مزید کمی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان۔

روپے کی قدر میں 21 پیسے مزید کمی،  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان۔

لاہور(بزنس & کامرس  ڈیسک) روپے کی قدر میں 21 پیسے مزید کمی،  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان۔ سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 21 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت 170 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 170 روپے 74 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ
 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 647.89 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور 44 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی جبکہ انڈیکس 43829.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 8 کروڑ 87 لاکھ 83 ہزار 259 شیئرز کا لین دین ہوا، سرمایہ کاروں کے 90 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے عدم توازن کا ملکی معیشت پر گہرا اثر پڑا ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قمیت میں اضافہ تمام معاشی سرگرمیوں میں مہنگائی کا سبب بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔