کڑھی پکوڑا بنانے کا طریقہ

 



اجزاء

بیسن 5 کھانے کے چمچ

دہی تین پاؤ 

لال مرچ ڈیڑھ کھانے کے چمچ

ہلدی آدھا چاۓ کا چمچ

زیرہ 1 چائے کا چمچ

دھنیا پاوڈر 1 چاۓ کا چمچ

نمک حسب ضرورت

آلو 1/2 کلو باریک کٹے ہوۓ

بیسن 5 کھانے کے چمچ

پیاز 1 عدد باریک کٹی ہوئی

نمک حسب ضرورت

لال مرچ 1 چاۓ کا چمچ

زیرہ 1 چائے کا چمچ

ہلدی 1 چائے کا چمچ

دھنیا پاوڈر 1 چائے کا چمچ

پانی حسب ضرورت

تڑکے کے اجزاء

گھی یا آئل 2 چمچ

3 گول لال مرچ

زیرہ 1 چائے کا چمچ

کڑھی پتہ 3عدد

تیار کرنے کا طریقہ

تیل پکوڑے تلنے کے لئے

کڑھی کے اجزاء کو جگ میں ڈال کے اس کو بلینڈ کر لیں۔

بڑے پتیلے میں اس مکسچر کو ڈالیں اور اور سے ڈیڑھ لٹر پانی ڈال کے ہلکی آنچ پہ پکا کے گاڑھا کر لیں۔

آئل گرم کر کے اس میں تڑکے والے اجزاء ڈال کے فرائی کر لیں اور اس مکسچر کو گرم گرم کڑھی پہ ڈال دیں۔

پکوڑوں کے اجزاء میں پانی حسب ضرورت ڈال کے گھول کے گاڑھا سا مکسچر بنا لیں۔تیل گرم کریں اور آلو کی قتلے بیسن کے مکسچر میں ڈبو کے تل کے کڑھی میں ڈالتے جائیں۔ اس طرح مزے دار کڑھی پکوڑا تیار ہے۔