فیشن میلے میں لڑکوں اور لڑکیوں نے مشرقی و مغربی ملبوسات کی نمائش کی۔
اسلام آباد(فیشن & شوبز ڈیسک) اسلام آباد میں منعقد ہونے والے فیشن میلےمیں نوجوان ماڈلز نے اپنی شوخ اداؤں کے جلوؤں کے رنگا رنگ ملبوسات کی نمائش کی۔ فیشن کی رنگینیاں اور حسن کی رعنائیاں عروج پر تھیں۔ عروسی ملبوسات میں مشرقی ثقافت کا کوئی مقابل نظر نہیں آیا۔ماڈلنگ کے شوقین لڑکے بھی پگڑی اور شیروانی پہنے ریمپ پر جلوہ افروز ہوئے اور میلے کو چار چاند لگادئیے۔