کراچی میں سجا رنگا رنگ فیشن شو، ماڈلز کی کیٹ واک، فیشن شو انڈسٹری کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ شرکاء

کراچی میں سجا رنگا رنگ فیشن شو، ماڈلز کی کیٹ واک، فیشن شو انڈسٹری کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ شرکاء


کراچی ( شوبز & فیشن ڈیسک) کراچی میں سجا رنگا رنگ فیشن شو، ماڈلز کی کیٹ واک، فنکاروں نے فیشن میلے کو چار چاند لگا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا کے بعد پہلا رنگا رنگ فیشن شو سجایا گیا۔ ریڈ کارپٹ پر نوجوان ماڈلز نے کیٹ واک کے ذریعے لوگوں کے دل موہ لیے۔ فیشن شو میں مختلف فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کر کے فیشن میلے کو چار چاند لگا دئیے۔ فیشن انڈسٹری کے لوگوں نے کرونا کے بعد اس فیشن شو کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا۔