مکھنڈی حلوہ بنانے کا طریقہ

مکھنڈی حلوہ بنانے کا طریقہ


مکھنڈی حلوہ

اجزاء:

سوجی-- 300گرام ایک گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں

چینی--- 300گرام

پسا ہوا ناریل-3کھانے کے چمچے

پستہ-50گرام

گھی---300گرام

سبز الائچی پاﺅڈر 2چائے کا چمچ

بادام--50گرام

پانی--2کپ

بنانے کا طریقہ


پتیلی میں چینی اور پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ چینی پانی میں اچھی طرح سے مکس ہو جائے پھراسی چینی والے شیرے میں گھی اور الائچی پاﺅڈر ڈال کرساتھ ہی بھیگی ہوئی سوجی کا پانی ڈالیں اور اتنا بھون لیں کہ سوجی کا کچا پن دُور ہوجائے پھر ناریل اور آدھا ڈرائی فوڈ ڈال کر مکس کرکے چولہے سے اتار لیں۔

اس طرح مکھنڈی حلوہ تیار ہوتا ہے۔