مین بازار ہارون آباد میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا

مین بازار ہارون آباد میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا


بہاونگر( طاہر کریم خان سے) مین بازار ہارون آباد  میں آگ لگ گئی۔ نا معلوم وجوھات کی بنا پر چکی اور کپاس کی ولولائی والی مشینوں میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ کی وجہ سے قیمتی سامان اور کپاس جل گئی ریسکیو1122کے فوکل پرسن لیاقت سکھیرا اپنی ٹیم کے ہمراہ اور سول ڈیفنس کے انچارج عظمت مدنی موقع پر پہنچ گئے۔تاہم لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اور ریسکیو۔سول ڈیفنس کے ہمراہ ملکر آگ پرقابو پالیا۔تحصیل انتظامیہ اور سول ڈیفنس آفسران کی نااہلی کی وجہ سے کسی بھی دوکان پر آگ بجھانے کے لئے آلات موجود نھیں ہیں سول ڈیفنس کے رضاکاران کےپاس بھی کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ ا نتظامات موجود نھیں ہیں شھر ہارون آباد انتظامیہ کی لاپروائی کے باعث  بے یارومدگار پڑا ھے شہر کے سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد وسیم سے صورتحال کی بہتری کا مطالبہ کیا گیا ہے