سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر کی ویڈیو وائرل، جویں نکلواتے دیکھا جا سکتا ہے

سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر کی ویڈیو وائرل، جویں نکلواتے دیکھا جا سکتا ہے

رحیم یار خان (ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری سکول کی ٹیچر جویں نکلواتے ویڈیو وائرل، ٹیچر معطل، انکوائری کا اغاز۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے ایک سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالبہ خاتون ٹیچر سے سر میں سے جویں نکال رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس پر سخت ناپسندیدہ کا اظہار کیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی ای او ایجوکیشن رحیم یار خان رانا نوید نے ٹیچر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔