ڈی ایس پی سرکل فورٹ عباس کی قیادت میں تحصیل بھر تھانہ جات کی بہترین کارکردگی ،بین الاضلاعی گینگ کے 4ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار،1 کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد۔
فورٹ عباس (ندیم ظفر سے)
ڈی ایس پی سرکل فورٹ عباس کی قیادت میں تحصیل بھر تھانہ جات کی بہترین کارکردگی ،بین الاضلاعی گینگ کے 4ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار، جن کے قبضہ سے 1 کروڑ 13 لاکھ58ہزار سے زائد کا مال مسروقہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس سرکل راہزنی اور ڈکیتی کی مختلف واراتوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے راہزنی اور ڈکیتی کی وارادتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او سرکل فورٹ عباس ندیم اقبال کی سربراہی میں متعلقہ ایس ایچ اوز ( تھانہ فورٹ عباس ،کچھی والا ،مروٹ) کے ہمراہ سپیشل ٹیمز تشکیل دیں پولیس ٹیمز نے جدید طریقہ تفتیش، ٹیکنالوجی اورشب و روز کی انتھک محنت کے بعد راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 4ملزمان کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔۔ملزمان کے قبضہ سے 1 کروڑ 14 مال مسروقہ برآمد۔یہ ملزمان موٹر سائیکل پر پیچھاکر کے اسلحہ کے زور پرواردات کرتے تھے۔ ڈی پی او کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی گئی اور نقدانعامات کا بھی اعلان کیا۔ ڈی ایس پی ندیم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کی جان و مال کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔