ہیلمٹ کے استعمال سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ فوکل پرسن ریسکیو 1122

 ہیلمٹ کے استعمال سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ فوکل پرسن ریسکیو 1122


ہارون آباد(زاہد حسین انجم سے) ہیلمٹ کے استعمال سے قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔موٹر سائیکل حادثات میں سر پر چوٹ آنے سے موت واقع ہوسکتی ہے ان خیالات کا اظہارفوکل پرسن ریسکیو 1122 لیاقت سکھیرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوئے کہا ہے کہ ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو سر کی گہری چوٹ سے محفوظ بتاتی ہے۔ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے متعدد پریشانیوں سے بچا جاسکتا ہے۔انہوں نے انھوں نے مزید کہا کہ تیز رفتاری،ون ویلنگ اور غلط اوور ٹیکنگ خطر ناک ہے ۔نوجوان نسل اس ملک کا سرمایہ ہیں ان کو محفوظ بنانا ہے تاکہ یہ ملک کی باگ دوڑ سنبھال سکیں۔