مرکزی جمعیت القریش بہاولنگر کے زیرِاہتمام بیوہ خواتین میں راشن تقسیم کیا گیا۔

مرکزی جمعیت القریش بہاولنگر کے زیرِاہتمام بیوہ خواتین میں راشن تقسیم کیا گیا۔


بھاولنگر ( طاہر کریم خان سے) مرکزی جمعیت القریش (رجسٹرڈ)قاسم روڈبہاولنگرکےزیرِاہتمام بیوہ خواتین میں اپنی مددآپ کےتحت اکٹھاکئےجانےوالا راشن تقسیم کیاگیاجس کی مہمانِ خصوصی IPWM (انڈسٹریز پرائسیز ویٹس اینڈمئیرز) ڈسٹرکٹ آفیسر میڈم شفق ناز تھیں اُنہوں نےاپنےدستِ مبارک سے 22 بیوہ خواتین میں راشن تقسیم کیا۔
مرکزی جمعیت القریش کےصدرحاجی عبدالمجیدقریشی نےادارہ ھذاکےزیرِسایہ چلنےوالےپروگراموں(اپنی مددآپ کےتحت)پرروشنی ڈالی۔
1-فری کراکری سروس24گھنٹےعوام الناس کی خدمت میں جاری وساری ھے۔
2-فری ڈسپنسری ھراتوارموسمِ سرماشام4تارات7بجےموسمِ گرماشام6تا8بجےتک عوام الناس کی خدمت میں جاری وساری ھے
3-فری ڈسپنسری میں تمام ترادویات حاجی عبدالرحمٰن قریشی(مرحوم) کی جانب سےدی جاتی ھیں فری ڈسپنسری میں ڈاکٹرعبدالمنان قریشی فی سبیل اللہ اپنی خدمات سرانجام دیتےھیں۔
ڈسٹرکٹ آفیسرمیڈم شفق نازصاحبہ نےمحمدصابرقریشی کی تجویزدستکاری سنٹرقائم کرنےکوسراھااورممکنہ حکومتی سپورٹ کی بھی یقین دہانی کروائی نیزمرکزی جمعیت القریش کےجاری پروگراموں کوبھی سراھاعوام الناس کی خدمت میں اپنی مددآپ کےتحت جاری پروگراموں پرداد دی۔