ہارون آباد بلدیہ کے جناح ھال میں چئیرمین حاجی محمد یاسین کی زیر قیادت اجلاس۔ وائس چیئرمین سمیت کونسلرز کی شرکت۔
ہارون آباد(زاہد حسین انجم سے ) بلدیہ کمیٹی کے جناح ھال میں چئیرمین حاجی محمد یاسین کی زیر قیادت اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین ریاض احمد خلجی کے ساتھ تحصیل ہارون آباد کے تمام بلدیاتی کونسلرز جس میں خان ارشد خان راو نعیم ایڈووکیٹ چوہدری عدیل افضل امین مغل شیخ قمر دین ملک ارشاد راحیل انجم عبدالستار قریشی زاہد رشید قاضی چوہدری مجید ان کے علاوہ معززین شہر اور بلدیہ کمیٹی کے چیف آفیسر چوہدری عبید الرحمن ملک نذیر تبسم محمد کلیم اسلم جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کے تمام ممبران کی شرکت چئیرمین حاجی محمد یاسین نے کہا کہ اپنے علاقے کی ترقی کے ہر ممکن کوششں کریں گے پہلے بھی ہم نے شہر ہارون آباد کے لئے اپنی جیب سے خرچ کیا ہے ہم سے زیادہ دکھی انسانیت کی خدمات کون کرسکتا ہے اگر ہم تفصیل میں جائیں تو بہت وقت درکار ہے اس لئے مختصراً عرض ہے کہ انشااللہ ہم تحصیل ہارون آباد کو سونے کی چڑیا بنا دیں گے۔