ضلعی صدر PTI ملک مظفر خان اور ضلعی جنرل سیکریٹری سید ندیم زمان شاہ کی ضلع بہاولنگر کے ورکرز کنونشن کے حوالے سے وفود سے ملاقاتیں۔
بہاولنگر( سیف الرحمن سے ) ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک مظفر خان اور ضلعی جنرل سیکریٹری سید ندیم زمان شاہ کی ضلع بہاولنگر کے ورکرز کنونشن کے حوالے سے پی ٹی آئی سیکریٹیریٹ بہاولنگر میں وفود سے ملاقاتیں۔ چشتیاں میں منعقد ورکرز کنونشن میں ضلع بھر سے 1200 سے زائد پی ٹی آئی عہدیداران و ورکرز کی شرکت کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ملک مظفر خان تفصیلات کے مطابق 23 اکتوبر بروز ہفتہ چشتیاں قاضی والا روڈ پر نجی ہال میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے جس کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ضلعی صدر ملک مظفر خان اور ضلعی جنرل سیکریٹری سید ندیم زمان شاہ نے سٹی بہاولنگر سمیت مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں ۔ سٹی جنرل سیکریٹری جعفر حسین بھٹی اور ڈپٹی سیکریٹری طاہر کریم نے وارڈز کے 100 سے زائد عہدیداران اور اتنے ہی ورکرز کے شرکت کے حوالے سے بتایا۔ جنرل سیکریٹری سید ندیم زمان شاہ نے ٹرانسپورٹ انتظامات اور ٹیم انچارج مقرر کرنے کے حوالے سے سٹی باڈی پی ٹی آئی بہاولنگر کی رہنمائی کی۔ ملک مظفر خان اور سید ندیم زمان شاہ نے پی ٹی آئی ورکرز کی اس حوالے سے جوش و خروش پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ چشتیاں میں انتظامات کی نگرانی اور آنے والے وفود سے رابطہ کی ذمہ داری تحصیل جنرل سیکریٹری چشتیاں ذیشان چاولہ کے سپرد کی گئی ہے