اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد، سائلین کی شکایات سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد، سائلین کی شکایات سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔


بہاولنگر(سیف الرحمن سے) اوپن ڈور پالیسی
 کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد ظفر بزدار کی جانب سے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،ضلع بھر سے آئے سائلین کے مسائل اور شکایات کو سن کر فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے ڈی پی او آفس بہاولنگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ضلع بھر سے آئے سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہر ی میں آئے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو حل کے لیے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او نے انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر متعلقہ افسران کو فوری ہدایت کی کہ شہریوں کی طرف سے درج ہونے والی شکایات پر جلد از جلد قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے۔ڈی پی او نے کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے ہر عام آدمی کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کے میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دیں۔