ہارون آباد پولیس کا ایس ڈی پی او سرکل ہارون آبادکی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ عشرہ رحمتاللعالمینﷺکے حوالے سے فلیگ مارچ۔


ہارون آباد پولیس کا ایس ڈی پی او سرکل ہارون آبادکی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ عشرہ رحمتاللعالمینﷺکے حوالے سے فلیگ مارچ۔

ہارون آباد( سٹی رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل ہارون آبادکااسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ عشرہ رحمتاللعالمینﷺکے حوالے سے فلیگ مارچ۔ ایس ڈی پی او، ایس ایچ اوز صدر سرکل، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ایگل اسکواڈ۔ریسکیو 1122لیاقت سکھیرا کی ٹیم۔اسپیشل برانچ۔سکیورٹی برانچ ۔سول ڈیفنس کے عظمت مدنی زاھد انجم۔محکمہ ہیلتھ۔محکمہ واپڈا۔فائر برگئڈ عملہ۔بلدیہ ملازمین۔جناح پریس کلب سمیت دیگر میڈیا نمائندگان۔مرکزی انجمن تاجران۔محکمہ کیبل۔محکمہ پی ٹی سی ایل کی شرکت۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی ھدایت پر ضلعی پولیس نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ میں اسسٹنٹ کمشنرہارون آبادبھی شریک تھے۔فلیگ مارچ میں پولیس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، میڈیا نمائندگان،اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی شرکت کی۔فلیگ مارچ شہر کی اہم شاہراہوں،مقامات اور جلوسو ں کے روٹس سے ہوتاہواڈی ایس پی آفس میں اختتام پزیر ہوا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او نے جناح پر یس کلب سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے دوران امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عشرہ رحمت اللعالمینﷺ میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دئے دی گئی ہے عوام و الناس کی جان وامال کی حفاظت کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔