میلاد پاک رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے سلسلہ میں محفل میلاد. محفل میں سیرت نبوی ﷺ کے روشن پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی

میلاد پاک  رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے سلسلہ میں محفل میلاد. محفل میں سیرت نبوی ﷺ کے روشن پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی

وہاڑی( زین ظفر سے)میلاد پاک رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے سلسلہ میں بھٹی برادارن کے زیر اہتمام ایک محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں سیرت نبوی ﷺ کے روشن پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی میلاد پاک میں معروف عالم دین قاری عمران۔قاری عبد العزیز تبسم ۔شریف بھٹی کریانے والے۔محمدی میلاد کمیٹی۔ مرکزی میلاد کمیٹی کے ممبران۔احمد۔زین ظفر۔حمزہ ظفر۔جمیل احمد۔شکیل احمد۔عباس شریف بھٹی۔ظفر حسین چائے والے۔صوفی نیاز احمدزاھد۔مشتاق احمد قیصر۔شھباز ایس پی۔صحافی شاہ نواز بھٹی۔عمران شبیر۔ذیشان شبیر۔ساجد منیر سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،محفل میلاد پاک میں نعت خوانی کے لئے معروف ثنا خوانوں کے علاوہ بچوں نے بھر پور حصہ لیا، میلاد پاک میں معروف عالم دین قاری عمران کا کہنا تھا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر دین و دنیا کی کامیابی سمیٹی جاسکتی ہے، میلاد پاک آخر میں بھائی شرئف کے والد محترم حاجی عبد الحمید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔