سپرنگ ٹائیڈ سکول بہاولنگر کے سٹوڈنٹس بہاولپور بورڈ میں سر فہرست،
پہلی دو پوزیشنیں سپرنگ ٹائیڈ سکول کے 9 سٹوڈنٹس لے اڑے۔
بہاولنگر( سیف الرحمن سے ) سپرنگ ٹائیڈ سکول بہاولنگر کے ہونہار طلبہ اورطالبات بہاولپور بورڈ میں سر فہرست ، سپرنگ ٹائیڈ سکول بہاولنگر کا اعزاز
پہلی دو پوزیشنیں سپرنگ ٹائیڈ سکول کے 9 امیدوار لے اڑے. تفصیلات کے مطابق سپرنگ ٹائیڈ سکول کی فاکہہ حمید،ہانیہ جاوید،حجاب نوید اور طالب علم احمد فراز نے 1100نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مہک حسن،فاطمہ ساجد،حمنہ راشد،مناہل مقصود اور نورالایمان کی 1098نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے سکول کی جانب سے کل 37 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 34 طلبہ و طالبات اے پلس گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے شہری و تعلیمی حلقوں کی جانب سے سکول پرنسپل ناصر کریم خان اور اساتذہ کو شاندار رزلٹ پر مبارکباد پیش کی۔