مروٹ میں نجی کالج کی افتتاحی تقریب،علاقہ بھر سے معززین اساتذہ سمیت صحافیوں تاجران کی شرکت
فورٹ عباس( ایجوکیشن رپورٹر ) مروٹ میں نجی کالج کی افتتاحی تقریب،علاقہ بھر سے معززین اساتذہ سمیت صحافیوں تاجران کی شرکت جبکہ بہاول پور سے مایہ ناز شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کی خصوصی آمد ،تفصیلات کے مطابق بہاول پور کے معروف نجی ادارہ نیشنل کالج آف کمپوٹر سائنس ایند انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چئیرمین عتیق الرحمن نے مروٹ کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے اہل علاقہ مروٹ میں بھی اپنا کیمپس کا آغاز کیا ۔اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق چیف ایگزیکٹو محکمہ تعلیم بہاولنگر علی محمد،چئیرمین این اے سی ٹی ایس آئی ٹی عتیق الرحمن،پروفسیر نواب خان،صدر انجمن تاجران و صدر پریس کلب حاجی محمد سلیم زاہد،ڈائریکٹر اسلامیہ سکول اینڈ کالج محمد اعجاز احمد سکھیرا،صدر فورٹ پریس کلب و ڈائریکٹر الرحمن گروپ آف سکولز ندیم ٖظفر، معروف تاجر آڑھتی غلہ منڈی غلام قاسم قاسمی سمیت علاقہ بھر سے معززین اساتذہ طلباء اور تاجروں نے شرکت کیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
سابق چیف ایگزیکٹو محکمہ تعلیم بہاولنگر علی محمد نے کہا کہ پیغمبرانہ پیشہ تعلیم نہ صرف عوامی خدمت ہے بلکہ ایک ایسی نسل کو تیار کیا جاتا ہے جو آنے والے دور میں ہر شعبہ زندگی اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں ۔یہ پیشہ افضل بھی ہے اور اکمل بھی ہے۔ دور افتادہ پسماندہ علاقہ جات میں ایسے تعلیمی اداروں کی اشد ضرورت تھی ۔ہم امید کرتے ہیں یہ ادارہ اپنی بھر پور قائدانہ صلاحتیوں کو نکھارنے میں طلباو طالبات کے لئے معاون ثابت ہو گا۔ چئیرمین نیشنل کالج آف کمپوٹر سائنس ایند انفارمیشن ٹیکنالوجی بہاول پور عتیق الرحمن نے کہا کہ پسماندہ علاقہ جات میں ہم ایسے ٹیلنٹ اساتذہ دیں گے کہ اہل علاقہ مروٹ کی بچیوں اور بچوں کو دوسرے بڑوں شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔ ہم انٹر میڈیٹ سے ایم اے بی ایس پروگروام اور اےڈی پی پروگرامات دے رہے ہیں ان کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبز اور آڈیو ویڈیو لیکچر سمیت ملٹی میڈیا کی جدید ٹیکنالوجی بھی متعارف کر وار رہے تاکہ طلباء کو باآسانی لیکچر کی سمجھ آسکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران محمد سلیم زاہد نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے علاقہ میں بھی بڑے اداروں کی برانچ کھل رہی ہے جو کہ ایک نعمت سے کم نہ ہے۔ اس موقع پر صدر فورٹ پریس کلب و ڈائریکٹر الرحمن گروپ آف سکولز ندیم ظفر نے کہا کہ ہم بڑے ادارہ جات کو ویلکم کر تے ہیں کہ دور افتادہ علاقہ جات میں اچھے اداروں کی اشد ضرورت تھی ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ کالج اچھے اساتذہ اور بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سہولیات فراہم کرے گی۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں کو کھانا بھی کھلایا گیا۔