پولیس نے بسلسلہ عید میلاد النبیﷺ کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا، پولیس عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔ڈی پی او بہاولنگر

پولیس نے بسلسلہ عید میلاد النبیﷺ کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا، پولیس عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔ڈی پی او بہاولنگر

بہاولنگر(سیف الرحمن سے )ضلعی پولیس نے بسلسلہ عید میلاد النبیﷺ کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا، ضلع بھر میں 33جلوسوں کے لیے 1098پولیس اہلکاران و افسران تعینات ہوں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔ڈی پی او بہاولنگر  
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کی سربراہی میں 12ربیع الاول کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں،12ربیع الاول کو ضلع بھر میں 33جلوس بسلسلہ عیدمیلادالنبیﷺ نکالے جائیں گے جس میں Bکیٹیگری کے 16اور Cکیٹیگری کے 17جلوس بر آمد ہوں گے۔جس کی سیکیورٹی کے لیے 1300سے زائد پولیس افسران و اہلکا ران اور قومی رضاکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام   دیں گے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت 12ربیع لاول کے تمام جلوسوں اور عید میلادا لنبی ﷺ کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر تمام پولیس افسران کو عید میلا دالنبی ﷺ اور جلوس کے روٹس کا از سرنو جائزہ لینے کے بعدسخت سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ضلعی ہیڈ کوا رٹر کے علاوہ تمام تھانہ جات کی سطح پر افسران نے عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے جلوس کے منتظمین سے میٹنگز کی ہیں۔علماء کرام و ممبران ضلعی ڈویژنل امن کمیٹی سے قبل ازیں بریف اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق حسب اجازت عید میلاد النبی ﷺکے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔اور پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے پر پوری طرح عمل کریں گے۔ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے کہا کہ ضلعی پولیس عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔