جمیعت علماء اسلام کی مہنگائی کے خلاف ریلی، قیادت مولانا عبد الخالق مہار نے کی
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) جمیعت علماء اسلام کی مہنگائی کے خلاف ریلی، قیادت مولانا عبد الخالق مہار نے کی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جمیعت علماء اسلام بہاولنگر کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی بہاولی چوک سے شروع ہو کر رفیق شاہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے مہنگائی کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے جمیعت علماء اسلام پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مولانا عبد الخالق مہار کے علاوہ جمیعت علماء اسلام بہاولنگر کے راہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلات کا ذکر کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مہنگائی پر قابو پایا جائے۔