وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پر ضلع پولیس کی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری۔
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پر ضلع پولیس کی کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کے حکم پر کل بروز جمعہ المبارک ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن (ر) محمد وسیم کے ہمراہ کل بمقام مدرسہ قادریہ غوثیہ منچن آباد میں کھلی کچہری لگائیں گے۔
جبکہ ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں اہم مقامات پر کھلی کچہریاں لگائیں گے۔صدر سرکل میں کھلی کچہری تھانہ ڈونگہ بونگہ، ایس ڈی پی او ہارون آباد ریلوے مسجد ہارون آباد، ایس ڈی پی او فورٹ عباس تھانہ فورٹ عباس، ایس ڈی پی او چشتیاں جامع مسجد چک نمبر 10 فورڈ واہ میں کھلی کچہری لگائیں گے۔