سینئر وکلا کا جامع العلوم عیدگاہ کا دورہ، امتحانی عمل کا مشاہدہ اور مہتمم جامع العلوم سے ملاقات۔
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) سنئیرز وکلا کے وفد
نے مرکزی عیدگاہ جامع العلوم بہاولنگر کا دورہ کیا ، امتحانی عمل کا مشاہدہ اور ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون سے ملاقات کی ممبر پنجاب بار کونسل بہاولپور سکندر حیات ننگانہ نے جامعہ کی روحانی و تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا تفصیلات کے مطابق بہاولپور اور بہاولنگرکے سنئیرز وکلا کے وفد نے جامع العلوم بہاولنگر کا دورہ کیا جامعہ میں جاری وسطانی امتحانات کا مشاہدہ کیا اور روحانی شخصیت مولانا جلیل احمد اخون سے ملاقات کی مولانا جلیل احمد اخون نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین انسان وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے ، وکلا معاشرے کے محروم طبقے کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ،اسلام خدمت خلق اور انسانیت کے ساتھ اچھے سلوک کا حکم دیتا ہے اس موقع پر بہاولپور بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری طاہر محمود جتوئی ، بہاولنگر بار ایسوسی کے سابق جنرل سیکرٹری اورنگ زیب خان خاکوانی ایڈوکیٹ، پریس کلب بہاولنگر کے محمد نصر اللہ خان ودیگر بھی موجود تھے۔