طلبا کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے ، طلبا کے معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں ،فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا کا احتجاج
بہاولنگر ( بیورو رپورٹ ) طلبا کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے ، طلبا کے معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں ،فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا کا احتجاج ، ڈویژنل ناظم اسلامی جمیعت طلبہ مدثر صادق ، ضلعی ناظم کامران قادری ،سٹی ناظم مبشر انعام ، ناظم علاقہ جات شاہ نور اجمل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیس کھٹاو تعلیم بڑھاؤ مہم جاری رہے گی بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا ، کرونا کے بحران سے گزرنے والے والدین پر انکے بچوں کی فیسسز میں آضافہ اور فی سسمسٹر دس ہزار آضافہ کو مسترد کرتے ہیں ، اسلامی جمیعت طلبہ مطالبات کے لئے آخری حد تک جائیں گے ، احتجاج کا ہر حربہ اختیار کیا جائے گا بڑھتی مہنگائی سے دیگر طبقوں کی طرح طلبا و طالبات بھی پریشان ہیں ، اس موقع پر طلبا کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔