لاہور شہر کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے سیاسی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔" وزیرِاعلی پنجاب.

لاہور شہر کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے سیاسی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔" وزیرِاعلی پنجاب

لاہور (ویب ڈیسک)‏وزیراعلی پنجاب ‎سردار عثمان خان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس: لاہور کو انتظامی بنیادوں پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے لاہور کو انتظامی بنیادوں پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
‏وزیر اعلی کی لاہورشہر کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے علاقو ں کے حساب سے نیا نقشہ تیار کرنے کی ہدایت
دو اضلاع میں تقسیم سے لاہور شہر میں نئی تحصیلوں کا اضافہ ہو گا - وزیر اعلی کو بریفنگ
‏"آبادی میں اضافے کے باعث لاہور شہر کو انتظامی لحاظ سے دو اضلاع میں تقسیم کرناوقت کا تقاضا ہے۔ لاہور شہر کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے سیاسی اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔" وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار