مارکیٹ کمیٹی بہاولنگر میں محفل میلاد۔ ملازمین و افسران کی شرکت۔

 مارکیٹ کمیٹی بہاولنگر میں محفل میلاد۔ ملازمین و افسران کی شرکت۔

بہاولنگر ( بزنس ڈیسک) مارکیٹ کمیٹی بہاولنگر میں محفل میلاد۔ ملازمین و افسران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی بہاولنگر میں عشرہ شان رحمت کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کے مہمان خصوصی محمود ناصر ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر، اکنامکس و مارکیٹنگ تھے۔ محفل میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام کے پھول نچھاور کیے۔ محفل میں فروٹ و سبزی مارکیٹ کے صدر چوہدری طارق رفیق و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی حافظ طاہر سمیت تمام ملازمین و افسران نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔